مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے جدہ میں عرب لیگ کے 32ویں سربراہی اجلاس میں ایران مخالف مؤقف پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ توقع ہے کہ عرب لیگ امن کے استحکام کیلئے مثبت اور تعمیری قدم اٹھائے گی اور من گھڑت دعوؤں کو دہرائے بغیر امن و سلامتی اور علاقائی انضمام کو مضبوط بنانے کی کوشش کرے گی۔
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے خطے کے کچھ ممالک کی جانب سے تعاون بڑھانے، مذکرات اور باہمی افہام و تفہیم کو ترجیح دینے کے تعمیری نقطۂ نظر کا خیر مقدم بھی کیا۔
انہوں نے اس امید کا نیز اظہار کیا کہ خطے کے ممالک، باہمی دوستی اور تعاون کو فروغ دینے پر مبنی ایک نئے نقطۂ نظر کا مشاہدہ کریں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ خطے کی سلامتی کیلئے سیاسی اور معاشی میدان میں علاقائی ممالک کے مابین باہمی تعاون وقت کی ضرورت ہے۔
انہوں نے ایرانی جزائر ابو موسیٰ اور عظیم تر اور کم تنبس کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اپنی سرزمین پر تمام اقدامات خود مختاری کے مطابق کرتا ہے اور اس سلسلے میں کوئی بھی دعویٰ قابلِ قبول نہیں ہے۔
آپ کا تبصرہ